منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،ایسا بڑا قدم اُٹھالیاگیا کہ اب ڈیم بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ آخر کار ہوہی جائے گا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک نے کالا باغ ڈیم کی جلدتعمیرکے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت‘ مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ‘کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ‘معیشت کا پہیہ جام ہے‘کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو تکنیکی نظروں کی بجائے سیاسی طور پر دیکھا جارہا عدالت کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے احکامات جاری کرے ۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ درخواست سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، سیاسی جماعتوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے جس سے معیشت کا پہیہ بھی جام ہوا ہے، صنعتی مزدور بے روزگار اور پانی کے زیاں سے زرعی اراضی بھی بنجر ہو رہی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے کالا باغ ڈیم قابل عمل منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے ملک کا فائدہ ہے۔کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو تکنیکی نظروں کی بجائے سیاسی طور پر دیکھا جارہا ہے،یہ منصوبہ ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…