کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر دھماکہ کے نتیجے میں3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔ بدھ کو پولیس کے مطابق کوئٹہ کے معروف اسپینی روڈ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ۔ذرائع کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ زائرین کی بسوں کے قریب کیا گیا جو سندھ سے بلوچستان آ رہی تھیں۔