لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ پاک ترک سکولوں کے مستقبل کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کر نا ہے ‘پنجاب حکومت نے سکولوں کے حوالے سے کوئی دائر ہ کار نہیں بنایا۔بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے پاک تر ک سکولوں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ تعلیم کی بہتر ی کیلئے ہی ہوگا اور پاک ترک تعلقات کو بھی سامنے رکھا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاک تر ک سکولوں کے حوالے سے کوئی دائرہ کار نہیں بنایا۔