منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ذیقعدہ کاچاند ،مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج ذیقعدہ کا چاند نظر نہیں آیا،لہٰذا یکم ذیقعدہ1437ھ جمعہ 5اگست 2016 ؁ء کو ہوگی ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس میٹ کمپلیکس، محکمۂ موسمیات، موسمیات چورنگی ،گلسانِ جوہر، کراچی میں منعقد ہوا،اجلاس میں مولانا عبدالمالک بروہی ،مولانا محمداسد دیوبندی ، مولاناحافظ محمد سلفی ، مولانا نذیراحمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی ، مولانا فیروزالدین رحمانی نے شرکت کی ۔ محکمۂ موسمیات کے چیف میٹریالوجسٹ عبدالرشید سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے فنی معاونت کی اور اجلاس کا اہتمام کیا۔پاکستان بھر میں اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا اور بعض مقامات پر ابر آلو دتھا ،تاہم پاکستان بھر سے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ ذیقعدہ1437 ؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا اور یکم ذیقعدہ جمعہ 5اگست2016 ؁ء کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…