سیہون(آئی این پی ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو رینجرز کے ایک سال کے قیام کے لئے خط بھیجا ہے تاہم رینجرز سے متعلق کوئی سمری نہ بھیجی ہے اور نہ بھیجی جاتی ہے۔ سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کوششوں سے امن و امان قائم ہوا ، رینجرزکے معاملے کو ایشو بنانیکی ضرورت نہیں، 10 سے 12 دن کی تاخیر تو ہو ہی جاتی ہے تاہم رینجرز سے متعلق وفاق کو کوئی سمری نہیں بھیجی کیوں اس معاملے پر سمری بھیجی ہی نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا، وفاق کی جانب سے رینجرز کو ملزم کو 90 روز تک حراست میں رکھنے کا اختیار انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن ڈبل ای ڈبل ای کے تحت دیا گیا جب کہ اختیارات کی مدت 15 جون کو ختم ہوچکی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز فورس نے امن و امان میں ہماری بڑی مدد کی، ہم رینجرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سندھ بھر میں رینجرز کو اختیارات دینے کے اصرار سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ رینجرز کی کارروائیوں سے متعلق چوہدری نثار نے کیا کہا لیکن جب بات ہوگی تب جواب دوں گا۔ نومنتخب وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل ہو یا کوئی اور فورم ،سندھ کا معاملہ ہرجگہ رکھیں گے، سندھ کے حقوق کے لئے ہمارا سخت موقف ہوگا ، سندھ کے حقوق سے متعلق معاملہ ہر فورم پراٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے پچھلے گڑے مردے کھودنے کی بجائے آگے کی طرف دیکھا جائے۔
رینجرز کے قیام و اختیارات کا معاملہ مزید بگڑ گیا،کون سی سمری؟نئے وزیراعلیٰ سندھ نے سب کو حیران کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































