ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ناقابل یقین انقلابی منصوبہ،خیبر پختونخوا اور چین کی کمپنی لمیٹڈ کا1.6بلین ڈالر مالیت کے پراجیکٹ پر اتفاق،عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)حکومت خیبر پختونخوا اور چائنہ کمیونیکشن اینڈکنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ نے1.6بلین ڈالر مالیت کے سرکولر ریلوے پراجیکٹ پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت پشاور،نوشہرہ،مردان اور چارسدہ کے مابین ریلوے سروس چلائی جائے گی اور مستقبل میں اس کو صوابی تک توسیع دی جائے گی جبکہ پشاور سے اسلام آباد تک بھی ایک تیزرفتارسروس چلانے کی گنجائش موجود ہے یہ اتفاق رائے چیف منسٹر سیکرٹریٹ پشاورمیں طے پایا ۔ چائنہ کمیونکیشن اینڈکنسٹرکشن کمپنی لمٹیڈ،چین کی ایک سرکاری بڑی کنسٹرکشن کمپنی ہے جس کو ریل کمیونیکیشن اور انفرا سٹرکچر ڈیویلپمنٹ میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور اس نے چین اور دنیاکے دیگر ممالک میں بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل کئے ہیں ۔یہ چین کی اربوں ڈالرکی سرکاری کمپنی ہے۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا میں بین الاضلاعی سرکولر ریلوے پراجیکٹ سے متعلق حکومت خیبر پختونخوا اور چائنہ کمیونیکیشن اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمٹیڈکے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت(MOU) پر دستخط کئے گئے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدوزیر اور چائنہ کمیونیکیشن اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈکے کنٹری ڈائریکٹر مسٹروائنگ ایگژاؤپنگ نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پرباضابطہ دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف،چیئرمین اکنامک زونزڈیویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی خیبر پختونخوا غلام دستگیر، محسن سید اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مفاہمت کے مطابق چائنہ کمیونیکیشن اینڈکنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ ،ڈیزائن اور تخمینہ لاگت سمیت ایک امکاناتی تجزیاتی رپورٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبائی حکومت کو تکنیکی اور مالیاتی تجاویز بھی دے گی۔وہ زمینی تحقیق اور سروے کیلئے صوبائی حکومت کو مخصوص تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی جبکہ حکومت خیبر پختونخوا اس سلسلے میں اجازت وغیرہ کیلئے تمام پرمٹس،اراضی کے حقوق یا دیگر ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کی ذمہ دار ہوگی تاکہ کمپنی فزیبلٹی کے کام کو مکمل کر سکے۔صوبائی حکومت پراجیکٹ کے سلسلے میں متعلقہ دستیاب مقامی فنی معلومات اور دیگر ضروری دستیاب دستاویزات کی فراہمی کیلئے بھی کمپنی کو سہولت فراہم کرے گی تاکہ کمپنی اپنی ذمہ داریاں اور فرائض اداکر سکے۔مفاہمت کی یاداشت (MOU)کے مطابق ہر فریق اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے اخراجات اور اپنے حصے کی ذمہ داریوں کے لئے ذمہ دار ہوگا ۔اس پراجیکٹ کے لئے مالیاتی ماڈل پر، پراجیکٹ کے آغاز سے پہلے ایک معاہدے کے ذریعے اتفاق کیا جائے گاجس پر دستخط تمام قانونی اور قوائد و ضوابط کی کارروائیاں پوری کرنے کے بعد کئے جائیں گے۔مذکورہ ٹرین کی رفتار 220کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور یہ شہری زندگی میں ٹرانسپورٹ کے معمولات کو منظم کرنے کا حصہ ہے اور یہ صوبے کے بڑے شہروں کو مربوط بنانے کیلئے ماس ٹرانزٹ کی جانب ، صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جبکہ پراجیکٹ میں مستقبل میں مزیدعلاقوں اور تجارتی مراکزاور صنعتی زونز تک توسیع دینے کے لئے گنجائش ہوگی اور یہ وہ پراجیکٹ ہے جس سے آمدو رفت کے مسائل حل ہونے کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے صوبے بھر کی اقتصادی بحالی و ترقی میں بھی بے حد مدد ا ور معاونت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…