پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دوسال پہلے عمران خان کو کیا مشورہ دیاتھا؟میری پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،جاویدہاشمی کے انکشافات،ایک اور پیش گوئی کردی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دو سال پہلے جب تحریک انصاف نے استعفے جمع کروائے تھے تو میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ لوگ اسمبلی سے استعفے واپس لے لیں گے،سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے جو بھی حکومت گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے ٗموجودہ حکومت کو اپنے 5 سال پورے کرنے چاہئیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئین بات ہے کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت پسند آفیسر ہیں ٗوہ جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی حکومت کو گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے ٗموجودہ حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں اور ملک میں جمہوری عمل آگے بڑھنا چاہیے ٗانہوں نے کہا کہ دو سال پہلے جب تحریک انصاف نے استعفے جمع کروائے تھے تو میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ لوگ اسمبلی سے استعفے واپس لے لیں گے ٗاگر ہمت ہوتی تو میری طرح اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر اپنے استعفے کا اعلان کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احتجاج کرنا چاہیے مٹھائیاں بانٹنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔اگر ملک میں انتشار ہوگا تو کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے ٗ جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ٗملک سے باہر جائیداد تو سب کی ہے۔ طاہر القادری جو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے پھر رہے ہیں ان کی اپنی جائیداد کینیڈا میں ہے ٗبرابری کی بنیاد پر سب کا احتساب کیاجائے تو اس میں ملک کا بھی فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…