دبئی (این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دبئی میں پارٹی کی گلوبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان سے بھاگانہیں ، جلد واپس جاؤں گا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لوں گا ۔انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ منظم بنایا جائے گا ادھر آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف 3اگست کو میڈ یا کے سامنے آئیں گے ۔