بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی کی کارروائی،معروف کمپنی سمیت منرل واٹر کے تین پلانٹ سیل

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے متعددواٹر پلا نٹس اور نان شاپس کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گل بہار کالونی میں واقع واٹر پلا نٹس پیور پراجیکٹ اور پوراپانی کو ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایکوا سپرنگ واٹر پلانٹ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور پلانٹ میں فنگس کی موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیا اور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،مزید براں کوٹ لکھپت میں ایکوالائن انڈسٹری کو بھی ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا ء پر بھاری جرمانہ کیا اور بہتری کے احکامات جاری کئے اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،عزیز بھٹی اینڈ اوہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے ہربنس پورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اشفاق آئس فیکٹری اور مناواں میں احمد آئس فیکٹری کو پانی کے نمونہ میں پیٹ کی بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کی موجودگی کی بناء پر سیل کر دیا،علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ریونیو سوسائٹی میں عباس نان شاپ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا ء پر سیل کر دیا اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…