اسلام آباد (این این آئی)15 جون 2016ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کی کارروائی کی منظوری ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور و شماریات کا 36 واں اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے بے نامی ٹرانزیکشن (روک تھام) ایکٹ 2016ء اور رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے نفاذ اور عملدرآمد سے متعلق ایف بی آر کی بریفنگ کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔ قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر حکام کی عدم شرکت پر دونوں معاملات پر بحث آئندہ اجلاس کیلئے مؤخر کی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے 15 جون 2016ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی رانا شمیم احمد خان، محمد پرویز ملک، سردار محمد جعفر خان لغاری، شازہ فاطمہ خواجہ اور سید نوید قمر نے بھی شرکت کی۔