جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

چین کا اقتصادی راہداری منصوبہ ،سلک روٹ،چین نے مستقبل کے عزائم کا دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت کام کی رفتار پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت اور سرمایہ کاروں نے خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں وزارت خارجہ میں پانچویں یورو۔ایشیاء نمائش کے حوالے سے ’’ مشترکہ کاوشیں اور مشترکہ مفادات ؛ شاہراہ ریشم کے مواقع اور مستقبل ‘‘ کے موضوع پر سترہویں لینٹنگ فورم سے خطاب کرتے کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 70سے زیادہ ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کررہے ہیں ٗ چین اور 44مختلف ملکوں کے درمیان معاہدے بھی طے پائے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ کے حوالے سے فی الوقت وسطی ایشیائی اور یورپین ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد سکیموں میں ڈھالا جارہا ہے جنھیں مختلف مراحل میں پورا کیا جائے گا۔یورو ایشیاء اقتصادی راہداری کے حوالے سے وانگ یی نے کہا کہ یہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کا اہم عنصر ہے جسے اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ عالمی تاریخی و ثقافتی ورثے پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ مشرق اور مغرب کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔وانگ یی نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک کے درمیان تجارت قریبا دو گنا ہوگئی ہے جبکہ چینی حکومت اور سرمایہ کاروں نے خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوامی سطح پر روابط میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے طلبہ، نوجوانوں اور پیشہ ورانہ شخصیات کیلئے مختلف شعبوں میں وظائف کے مواقع میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے تمام متعلقہ ملکوں میں تخلیقی اور دیگر سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول میں معاونت ملے گی۔وانگ یی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے ہر طرح کے روابط اور معلومات کے تبادلے، مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش، طلب میں اضافے اور آزادانہ کاروباری سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…