بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے رینجرز اختیارات کے حوالے سے تنقید ،وزارت داخلہ نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے رینجرز اختیارات کے حوالے سے بیانات اور تنقید حیران کن اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں سے رینجرز سندھ میں اختیارات کے بغیر موجودتھے۔ وزارتِ داخلہ کی بارہا یاد دہانیوں کے باوجود بھی نہ تو اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی قیادت نے کسی بے صبری کا مظاہرہ کیا جو اب کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں تو سیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن وزارتِ داخلہ کو گزشتہ روز موصول ہوا جس کا قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں ۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے نہ تو حکومت سندھ کا نوٹیفیکشن مسترد ہوا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانونی ماہرین نے حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن میں تضادات کی نشاندہی کی ہے۔اس حوالے سے وزیرِداخلہ حتمی فیصلہ آج اجلاس کے بعد کرینگے ۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…