ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو لوٹنے والے گینگ کاسرغنہ گرفتار،کون کون ملوث تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کاروائی ،بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ائیرپورٹ سے تعاقب کر کے راستے میں روک کرمختلف سیکیورٹی اداروں کا ملازم ظاہر کر تے ہوئے تلاشی کے بہانے گن پوائنٹ پر لوٹنے والے انتہائی خطرناک،منظم اور پیشہ ور گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم سفید کرولا کار میں بلیوریوالونگ لائٹ لگائے ہوئے کمانڈو یونیفارم میں ملبوس پولیس کیپ پہنے ہوئے گرفتار، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور ،نقلی وائر لیس سیٹ اورکرولا کار سفیدجس کے اوپر ریوالونگ لائٹ لگی ہوئی برآمد ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جدکیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ائیرپورٹ سے تعاقب کر کے راستے میں روک کرمختلف سیکیورٹی اداروں کا ملازم ظاہر کر تے ہوئے تلاشی کے بہانے گن پوائنٹ پر لوٹنے والے انتہائی خطرناک گر وہ کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی بشیر احمد نون کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد تحسین، اے ایس آئی ٹیپو سلطان رانجھا اوران کے ہمراہ جوان سمیع اللہ ، محمد آصف، محمدجہانگیراور مشتاق احمدپر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے منظم اور پیشہ ور گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم سفیدکرولا کار میں بلیو ریوالونگ لائٹ لگائے ہوئے کمانڈو یونیفارم میں ملبوس پولیس کیپ پہنے ہوئے اشتہا ری مجرم سردار ولی خان قوم خٹک ساکن ڈھوک جیلانی نزد امریکن سٹور بھارہ کہو اسلام آبادکو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران دیگر ساتھیو ں کے مو ر خہ08-10-2014کو مسمی تصور نواز سکنہ ضلع ہری پور، مورخہ29-08-15 مسمی دانش رفیق ولد محمد رفیق ساکن ضلع ہٹیاں بالا تحصیل چکار آزاد کشمیر ، مورخہ04-01-2015 مسمی ظہور احمد ولد مقبول ساکن چکڑیالی تحصیل و ضلع مانسہرہ، مورخہ27-12-2014 مسمی محمد ساجد ولد محمد معروف ساکن مانگل ضلع ایبٹ آباد مورخہ01-01-2016 مسمی مظہر اللہ ولد سردار شبیر اللہ ساکن گوجرہ تحصیل و ضلع مظفر آباد آزادکشمیرمورخہ05-12-2015 مسمی اختر گل شنواری ولد امیر گل شنواری ساکن نزد بلال مسجد ایکسپریس وے سترہ میل بھارہ کہو اسلام آباد۔مورخہ05-08-16 مسمی محمد فیاض خان ولد سید محمد ساکن مکان نمبر266۔Hمسلم کالونی بری امام اسلام آبادمورخہ01-02-2014 مسمی طارق محمود ولد بشیر احمد ساکن چک نمبر15ڈاکخانہ چک نمبر5 تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین مورخہ01-12-2014سمی طارق محمود ولد بشیر احمد ساکن چک نمبر15ڈاکخانہ چک نمبر5 تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین کو ائیر پو ر ٹ سے جا تے ہو ئے راستے میں لو ٹا جن کے متعلق تھا نہ تر نو ل ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ رمنا اور بھا رہ کہو میں مقدما ت درج ہیں اسی گر وہ نے مورخہ17-06-2014 مسمی کاشف الرحمان ولد نصر من اللہ جان سپلائر آفیسر ابو داؤد ٹریڈنگ کمپنی پلاٹ نمبر311/312گلی نمبر3سیکٹرI۔9/3اسلام آبادفیلڈ سے دفتر جا رہا تھا کہ راستے میں بلیک کرولا کار میں سوار تین افراد نے سرکاری ملازم ظاہر کر کے تلاشی کے بہانے رقم چھین لی جس کی نسبت مقدمہ نمبر140مورخہ18-06-14 بجرم 420/170/171ت پ تھانہ سیکرٹریٹ درج رجسٹر ہے۔مورخہ14-12-2015 مسمی زاہد حنیف ولد محمد حنیف عباسی ساکن مکان نمبر6/2گلی نمبر 33 سیکٹرG۔7/1 اسلام آبادکی گاڑی HB۔586 ہنڈا سوک گھر کے باہر کھڑی تھی جو چوری ہو گئی جس کی نسبت مقدمہ نمبر95 مورخہ16-02-2015بجرم381۔A/411/170/171/420/468/471/75ت پ تھانہ آبپارہ درج رجسٹر ہے۔مندرجہ بالا وارداتوں کے علاوہ گرفتار ملزم نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کرضلع اسلام آباداورراولپنڈی میں بھی اسی طرح کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاجن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے ملزم انتہائی چالاک ، ہوشیار،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم ہے اور متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی دیگرگاڑیاں اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی کوشش جاری ہے دیگر ساتھی ملزمان کی بابت تفصیلات حاصل کی گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔یس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…