ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

این اے 125دھاندلی ثابت ہو گئی خواجہ سعد رفیق کا مستقبل کیا ہو گا ؟ آگئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیلئے نادرا رپورٹ آنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے،سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ 49ہزارووٹو ں کی تصدیق نہ ہوسکی،صرف 57ہزار ووتوں کو درست قرار دیا جبکہ تین ہزار سے زائد ووٹوں کے نمبرز غلط ہیں۔ذرائع کے مطابق نادرا نے این اے 125سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔سعد رفیق کی کامیابی کے خلاف حامد خان نے درخواست دے رکھی تھی۔حامد خان نے دھاندلی کے الزام کے تحت الیکشن کو چیلنج کیا تھا۔
نادرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 125 کے ایک لاکھ 49 ہزار 138 ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات واضح نہ ہونے کے باعث تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ 7 ہزار 892 ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا پر تصدیق نہیں کی جاسکی لیکن تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر ووٹوں کو جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔یاد رہے کہ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 2013 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اسی طرح رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 184 ووٹ ایسے ہیں جواس حلقے میں رجسٹرڈ نہیں۔کاونٹرفائلزمیں 3ہزار998 شناختی کارڈز نمبرغلط درج ہوئے ہیں۔ جبکہ7ہزار892 کاونٹرفائلز پرانگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔رپورٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہونے کی بھی بہت سی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 میں مجموعی طور پر 2لاکھ 14 ہزار 134 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 398 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے جو بالکل جعلی ہیں جبکہ حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں میں 3 ہزار 998 ووٹرز کا شناختی کارڈ نمبر غلط درج کیا گیا ہے ۔ این اے 125 میں 184ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے جبکہ 1917 ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ نادرا نے مذکورہ حلقے کے صرف 57 ہزار 98 ووٹوں کو درست قرار دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…