جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا نام روشن کرنے والا عظیم قومی ہیرو آج رکشہ چلانے پر مجبور ہے ، کیوں ؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، بے شمار پاکستانیوں نے اپنی محنت اور حب الوطنی کے جذبے سے اپنے ملک سمیت پوری دنیا میں نام روشن کیا ، بعض قومی ہیروز ایسے ہیں جو نام و شہرت کمانے کے بعد گمنامی اور اندھیرے میں گم ہو جاتے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ ان سے منہ چرا لیا جاتا ہے ، ایک ایسا ہی ہیرو محمد عاشق جو آجکل لاہور کی سٹرکوں پہ رکشہ چلاتے ہوئے اپنی روزی کمارہے ہیں۔محمد عاشق کی حالت اس وقت یہ ہے کہ وہ اپنے دور کی جیتی ہوئی سائیکلنگ چیمپین کے طور پر جیتی ہوئی ٹرافیوں کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتا رہتا ہے ،
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ تصور کرتے ہیں میں اب اس دنیا میں نہیں ہوں ، 81سالہ رکشہ ڈرائیور محمد عاشق نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے دور میں جیتی ہوئے ماضی کی ٹرافیوں کو دیکھ کر ان کے خیالات میں کھو جاتا ہوں ،محمد عاشق نے بتایا ہے کہ میں اولمپکس میں 1960ء سے 1964میں حصہ لیا، محمد عاشق نے آہ بھری آواز میں کہا ہے کہ میں لوگوں اور حکومت سے حیران ہوں کہ یہ مجھے کیسے بھول گئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے لاہور کی سڑکوں پر رکشہ چلاتا ہوں اور اپنی روزی روٹی کما کر اپنے اہل و عیال کا پیٹھ پالتا ہوں۔ محمد عاشق کے رکشے پر ان کے سائیکلنگ کی ایک تصویر بھی چسپاں ہے جس پر وہ سائیکلنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ تصویر کے اوپر ایک کونے میں لکھا ہے کہ ’’اے حکمرانو خیال کرو، قومی ہیرو کو سزا مت دو‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…