کراچی(آن لائن)سابق وزیرداخلہ اورموجودہ وزیرزراعت سہیل انورسیال نے تین ماہ قبل لی گئی4کروڑروپے کی بم پروف گاڑی غائب کردی ہے جس کے بعدحکومت سندھ میں تہلکہ مچ گیاہے اوراعلی سطح کی تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ بطوروزیرداخلہ سہیل انورسیال نے اس وقت کے وزیراعلی قائم علی شاہ پردباؤڈال کر4کروڑروپے کی بم پروف گاڑی لے لی لیکن اب جیسے ہی ان کی پرانی وزارت تبدیل کرکے نئی وزارت دی گئی ہے توان سے حکومت سندھ نے پوچھاکہ وہ بم پروف گاڑی کہاں ہے توسہیل انورسیال نے جواب دیاکہ انہیں اب پتہ نہیں ہے کہ وہ بم پروف گاڑی کہاں ہے جس کے بعدچیف سیکریٹری آفس اورسی ایم ہاؤس کو اس بات کی آگاہی دے دی گئی ہے اب حکومت سندھ فیصلہ کرے گی کہ بم پرو گاڑی کیسے واپس لی جائے۔#