کراچی(آن لائن)وزیراعلی سندھ نے تمام محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں منگل کے روزوزیراعلی ہاؤس سے تمام وزراء اورسیکریٹریزکوہدایت کی گئی کہ وہ فوری طورپرخالی اسامیوں کی تفصیلات ارسال کریں تاکہ حکومت سندھ اس کوجامع شکل دے کرمعلوم کرسکے کہ صوبہ کے اندرکتنی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اس حکم کے ملنے کے بعدوزراء اورسیکریٹریز نے فوری طورپرخالی اسامیوں کی تفصیلات یکجاکرنے میں مصروف ہوگئے ہیں امکان ہے کہ رواں مای کے آخرمیں نئی ملازمتیں دینے کے حوالے سے حکومت سندھ اہم فیصلے کرے گی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے کی تکمیل تک نئی بھرتیوں پرپابندی عائدکردی تھی مگراب آخری مرحلے کے انتخابات24اگست کوہوں گے