اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق 60 فیصد کشمیری عوام نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان کو صدر آزاد کشمیر بنانے کی حمایت کی ہے ۔ 20 فیصد نے سابق سفیر مصور خان ،15 فیصد نے سابق صدر سردار سکندر حیات خان جبکہ 1 سے 15 فیصد نے سابق وزیر سردار نجیب نقی خان اور سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر منظور حسین گیلانی کے حق میں رائے دی ہے ۔سنیٹر ویوز نامی ادارے کے سروے میں آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز مظفر آباد ،پونجھ اور میر پور کے عوام کے منتخب گروپس سے رائے لی گئی ہے