بارکھان (این این آئی )بارکھان کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے نے یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاایف سی حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے بغاؤ میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ راکٹ لانچر گولے :10عدد،فیوز:5عدد،آئی ڈی اسٹینڈ:5عدد،اینٹی ٹینک مائین:1عدد چھوٹا،اینٹی ٹینک مائین:1عدد بڑا،اینٹی پرسنل:4عدد،بارود:ساڑھے تین کلوریمونٹ:1 عدد۔سیل ریموٹ:14عدد،تار کنکٹر:12عدد،سوئچ:6عدد،دروازے والی آئی ڈی:6عدد،بارود فیوز:4عدد،راؤنڈ ڈنگر رائفل:187عد شامل ہیں۔ ایف سی کے کرنل ایاز خان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ گولہ و بارود یوم آزادی پر دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔