اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کے سالانہ نظرثانی کی منظوری دے دی ہے جبکہ گھر گھر تصدیق کی تاریخوں میں ردوبدل کرتے ہوئے یکم اگست کی بجائے مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل ووٹروں کے اندراج کیلئے مہم کے تحت 10سے 29اگست تک الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جاکر تصدیقی عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گھر گھر تصدیقی مہم 10 سے 29 اگست تک 20 دنوں کیلئے ہو گی جس کے بعد 20 ستمبر سے 21دنوں کے لئے یہ ووٹر فہرستیں مختلف ڈسپلے مراکز پر آویزاں کی جائیں گی، نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن کا تفویض شدہ عملہ گھر گھر جاکر تصدیق کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ وفات پا جانے والے یا پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے ووٹروں کے نام ووٹر فہرستوں سے نکالنے کیلئے بھی گھر گھر جاکر تصدیق کی جائے گی جس کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر کے باہر یہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، ان ڈسپلے مراکز کی فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی کیلئے وسیع پیمانے پر میڈیا مہم بھی چلائی جائیگی۔ ووٹرز سے استدعا کی جائے گی کہ وہ موبائل کے ذریعے 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ چیک کریں۔ اگر کسی درخواست گزار نے اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، درستگی یا اخراج کرانا ہے تو وہ طے شدہ فارم کے اوپر الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام کو درخواست دے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں صوبائی، ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ توقع ہے کہ اس عمل کے بعد ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی اس مہم کے دوران موثر مانٹیرنگ بھی کی جائے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…