جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی میں خوشی کا سماں ، برطانیہ سےاہم شخصیت نے شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 31  جولائی  2016 |

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریار محمد رند سے برطانیہ میں رہائش پزیر کوئٹہ کے ممتاز سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے رہنماء قربان علی کاکڑنے ملاقات کی اور سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی امیدوں کا محور ہے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں ان کا جائز مقام دینے کے لئے پی ٹی آئی واضح اور جامع ویژن رکھتی ہے۔ اور برسر اقتدار آکر بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی بہبود کے لئے قابل عمل ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے سردار یار محمد رند نے کہا کہ برطانیہ میں موجود بوچستان کے نظریاتی دوستوں کو متحد کرکے پی ٹی آئی بلوچستان یونٹ قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں بھی منظم تنظیم سازی ہو سکے انہوں نے کہا کہ 7اگست سے شروع ہونے والی تحریک احتساب موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،ہر محب وطن اور باشعور شہر ی کو ملک بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ظالم سن لیں پی ٹی آئی کا ہر کارکن سیسہ پلائی دیوار ہے جو ظالموں کے سامنے نہ ڈرا ہے نہ جھکا ہے اور نہ تھکا ہے ،بلوچستان کے حقوق اور ساحل وسائل کے تحفظ پر شعلہ بیانی کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق اصولی سیاست کو اپنا شعار سمجھتے ہیں اور صوبے کے حقوق پر کوئی سودے بازی قبول نہیں ،سردار یار محمدرند نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی بارہا اقتدادمیں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے اور عوامی اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اور ملک کے عوام پی ٹی آئی کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں ،پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی جو جماعتیں بھی مصلحت سے کام لیں گی عوام کو جوابدہ ہوں گی ،پی ٹی آئی عوامی وسائل کی اس بڑی ڈکیتی پر حکمرانوں کو کوئی رعایت نہیں دے گی ،تحریک احتساب بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں عوام کو غاصب اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا وسیلہ ثابت ہوگی ،پی ٹی آئی کے کارکن تحریک احتساب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنے روایتی عزم وہمت وحوصلے سے فیصلہ کن نتائج کے حصول تک کمر بستہ رہیں کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کوئٹہ کے وفد نے بھی سردار زین خلجی کی قیادت میں سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پرسردار یار محمد رند نے کارکنوں کو سات اگست کی احتجاجی تحریک کی تیاریاں منظم طور پر کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…