بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

تبدیلی کی نئی لہر، وزیر اعلیٰ سندھ آتے ہی چھا گئے ، زبردست احکامات جاری

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی نئی کابینہ کو جذبے اور لگن سے صوبہ کی ترقی کیے لئے کام کرنے کی ہدایت کرت ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کروں گا وزیر اعلیٰ اور وزراء میرٹ کی بنیاد پر کام کریں، صوبائی وزراء اپنے حلقوں کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں ،صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے سابقہ کابینہ کے نامکمل کاموں اور منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ وہ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ کی نئی کابینہ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیادت کے اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی نئی کابینہ کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پارٹی کسی بھی وزیر کی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی،تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے عوام کے لیے کام کریں اور ان کی تکالیف کو کم کریں،صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی رفتار کو آگیبڑھاتے ہوئے سابقہ کابینہ کے نامکمل کاموں اور منصوبوں کو مکمل کیا جائے،
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نئی کابینہ کے اراکین پر زور دیا کہ 18ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے محکموں اور اختیارات پر عملدرآمد کے لیے مضبوط ہوم ورک تیار کیا جائے،وفاقی قابل تقسیم پول سے منصفانہ شیئر لیا جائے،عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کو اولیت دیتے ہوئے صوبائی آمدنی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امن امان، تعلیم اور صحت کے محکموں کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے،کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی اداروں کا اجتماعی دانش بھی شہری سہولیات کی بحالی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے،قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اراکین سندھ کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی ممکنہ کوششیں ضرور لیں گے۔
اس موقع پر آج لاڑکانہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی، وزیراعلیٰ سندھ اور اراکین کابینہ نے شہید اہلکار کے ایصال کے لیے دعا بھی کی، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ لاڑکانہ بم دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج کا انتظام کیاجائے،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ نئی کابینہ کے اراکین صوبائی وزراء4 مخدوم جمیل الزماں، نثار احمد کھڑو، جام مہتاب ڈہر،سکندر میندھرو، جام خان شورو،، شمیم ممتاز، سہیل انور سیال، سید سردار شاہ، مکیش چاولا،صوبائی مشیران مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سعید غنی، اصغر جونیجو، مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل، ڈاکٹر سکندر شورو،ارم خالداور اور سید غلام شاہ جیلانی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…