اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں لڑکی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر دو خاندانوں کے درمیان مسلح تصادم میں تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔مصری میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک مسلح تصادم آج مصر کے دیہاتی علاقے کا ڈویڑن دشنا میں واقع فاؤ بحری نامی گاؤں میں ہوا جہاں پر ایک لڑکی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر دو خاندانوں کے درمیان کئی مہینوں سے تنازع چل رہا تھا۔تنازع کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب دونوں خاندان کے مسلح افراد ا?منے سامنے کھڑے ہوگئے، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بھائی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں شریک دیگر افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔