ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

خادم اعلیٰ پنجاب کی 3گھنٹے طویل پریس کانفرنس، سخت احکامات جاری

datetime 30  جولائی  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے تمام تیاریاں مکمل رکھیں اورممکنہ سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری انتظامات مکمل ہو نے چاہئیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی برادشت نہیں کروں گا۔وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں اورلمحہ بہ لمحہ معلومات کا تبادلہ کیا جائے جس کی روشنی میں ضروری انتظامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کی ذاتی مانیٹرنگ کرے ۔وفاقی وصوبائی اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ،جہاں غفلت و کوتاہی نظر آئی سخت ایکشن لو ں گا۔ممکنہ سیلاب والے اضلاع میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں اورجہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہووہاں سے آبادی کا انخلا ء فوری طورپر یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ ٰمحمد شہبازشریف نے یہ ہدایات یہاں 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں،جس میں صوبے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ سب کمیٹی جنوبی پنجاب جاکر انتظامات کا جائزہ لے۔وزیراعلیٰ نے نالہ ایک میں طغیانی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے پروگرام کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالہ ایک کی گنجائش بڑھانے کے کام کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے مگر اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی آمد واخراج کوبھی مسلسل مانیٹر کیا جائے اور اس ضمن میں وفاقی اداروں سے رابطہ میں رہا جائے ۔پی ڈی ایم اے امدادی اشیاء کا وافر سٹاک ان اضلاع میں فوری طور پر فراہم کرے جہاں آئندہ بارشوں کاامکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بند میں شگاف ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ادویات ، ویکسینیشن ،جانوروں کیلئے چارے اورونڈے کا بھی بندو بست کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ اضلاع کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اورامدادی سر گرمیوں کیلئے دس ،دس کرورڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں خوراک،ادویات اورمویشیوں کیلئے چارے کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، میں اس حوالے سے تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کروں گا۔
انہو ں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔ کشتیاں ، ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد درست حالت میں ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشینری اورآلات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اورکنٹرول روم بھی 24گھنٹے کام کرے۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین نے سول سیکرٹریٹ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے ، ڈی جی موسمیات ، واپڈا ، سپارکواور متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام نے اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز ، اضلاع کے ڈی سی اوز اور مختلف اداروں کے حکام بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری آبپاشی ،قائمقام ڈی جی پی ڈی ایم اے ،چےئرمین این ڈی ایم اے اوردیگر اداروں کے اعلی حکام نے اپنے محکموں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…