لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر کی تقرری کے لئے موزوں تعلیمی قابلیت اورو سیع تجربے کے حامل افراد سے 17اگست تک درخواستیں طلب کر لیں۔امیدواروں کے لئے لینڈ ایکوزیشن اوراراضی سے متعلقہ مقدمات کی پیروی ‘ رہائشی سکیموں سے متعلقہ قانونی امور‘ٹاؤن اور میٹرو پولیٹن پلاننگ کے بارے میں قانونی معاملات‘ کمرشلائزیشن اور سول ورکس‘ ملازمت کے امور ‘کنٹریکٹ مینجمنٹ ‘ لیبر لاز اور متفرق امور میں وسیع تجر بہ رکھنا ضروری ہے ۔درخواستیں سیکشن افسر( جنرل ) ایل ڈی اے آفس 467ڈی ٹو مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو ارسال کی جائیں ۔