اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اکرم خان درانی سی پیک منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نئی دلہن ڈھونڈنے کیلئے ایک بار پھر دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں قوم کی جوان بیٹیوں کو سڑکوں پر نکالنے سے عالمی دنیا میں ہماری بدنامی ہو رہی ہے کسی بھی ملک میں تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں بلکہ شعور پیدا کرنے سے آتی ہے گذشتہ دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ملا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی،ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ،تحصیل ناظم ملک احسان خان ، ڈسٹرکٹ ممبر سید کمال شاہ تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ،سینان درانی ،ملک میر محمد حیات ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی ،آمندی کے کونسلر دل نیاز خان،سابق ناظم سلیم خان،صدیق خان،نیکم خان سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے