پٹنہ/دسپور(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ریاست بہار اور آسام میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک ، اتر کھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔آسام میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران ہلاک افرادکی تعداد 26تک پہنچ گئی ہے جبکہ آسام میں سیلاب نے 21افراد کی جان لے لی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں 40لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اترپردیش میں 200سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔