گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ایل ٹی وی لائیسنس کے حصول کیلئے بھائی کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار‘ اصل امیدوار نے صورتحال دیکھ کر دوڑ لگا دی‘ سی ٹی او کی ہدایت پر پکڑے جانیوالے نوجوان کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیاگیا، تفصیل کے مطابق عبدالرحمان ولد ماجد علی نامی نوجوان نے ایل ٹی وی لائسنس کیلئے فائل جمع کروائی، جب ڈرائیونگ ٹیسٹ کا وقت آیا تو اس نے اپنی جگہ اپنے بھائی برہان ولد ماجد کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھادیا ،اس دوران موقع پر موجود ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس اور انچارج ٹریفک برانچ انسپکٹر ایوب قادرنے شک گزرنے پر نوجوان کا شناختی کارڈ چیک کیا جس پر اسے حراست میں لے لیاگیا جبکہ اصل امیدوار عبدالرحمان نے صورتحال بگڑتی دیکھ کر وہاں سے دوڑ لگا دی،سی ٹی او آصف ظفر چیمہ نے ذمہ داری سے ڈیوٹی انجام دینے پر ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس اور انسپکٹر ایوب قادر کو شاباش دی ہے۔