پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس کو کس چیز کالالچ دیکر خرید ا، اہم سیاسی شخصیت نے سنگین ترین دعویٰ کردیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح جنگ (آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت الیکشن خریدنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، 2013کے انتخابات میں (ن) لیگ نے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو صدارت کا عہدہ دینے کی لالچ میں خرید ا تھا،پانامہ لیکس سکینڈل موجودہ حکمرانوں کا چہرہ داغ دار کر دے گا، بلاول بھٹو کی سر براہی میں پارٹی مضبوط جماعت بن کر اُبھرے گی ،پیپلز پارٹی سٹرکوں کی بجائے عوامی فلاحی منصوبے تیار کرے گی اور آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا ، مجھ سے اپنی وزارت عظمیٰ کے دورمیں غلطیاں ہوئیں،اس پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ۔ وہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر کچھ زیا د ہ نہیں کرسکی تاہم پانامہ لیکس سکینڈل موجودہ حکمرانوں کا چہرہ داغ دار کر دے گا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سیاست سے دور ہٹانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے، میری ساکھ خراب کرنے کے لیے رینٹل پاور کا نام دیا گیا میں نیب میں پیش ہوا مجھے کہا گیا کہ آپ پر 22ارب روپے کا رینٹل پاور گھپلا ہے میں نے وضاحت مانگی تو مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا گیا وہی ریٹنل پاور اب شارٹ ٹرم آئی پی پی ہے اب تو کسی پر کوئی الزام نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دوران حکومت اُن سے ضرور غلطیاں ہوئیں ہیں وہ اس کے لیے معافی مانگتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے والے بھول جائیں بلاول بھٹو کی سر براہی میں پارٹی مضبوط جماعت بن کر اُبھرے گی اور آئندہ دور پیپلز پارٹی کا دور ہوگا اُنہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے مقدمات کا فیصلہ سالوں کے بجائے مہینوں میں ہو تو کرپشن ختم ہو سکتی ہے اُنہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت الیکشن خریدنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی گزشتہ انتخابات انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو صدارت کا عہدہ دینے کی لالچ میں خرید ا تھا پیپلز پارٹی سٹرکوں کی بجائے عوامی فلاحی منصوبے تیار کرے گی اور آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ اپنی صفوں کا دشمن سب سے سخت دشمن ہوتا ہے پیپلز پارٹی میں گند کو اُٹھا کر باہر پھینک دیں گے ہم نظریہ کی قربانی دے کر اقتدار حاصل کرنے والوں میں نہیں ہیں اُنہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی پر سرمایہ دار قابض ہو چکے ہیں ان لوگوں کے چنگل سے پیپلز پارٹی کو آزاد کرانا ہے ندیم کائرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے میاں نے روضہ رسول پر بیٹھ کر جھوٹ بولا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وہ ضلع اٹک کی صدارت کے اُمیدوار نہیں ہے یہ عہدہ کسی اہل آدمی کو دیا جائے جو ضلع اٹک کے معاملات چلا سکے اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی میت میں روح پھونک دی ہے سردار جاوید آف جینڈر نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ملک سے باہر بیٹھنے کی بجائے پاکستان میں آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے اجلاس سے رانا فاروق ، اختر حسین بٹ ، ظہیر خان کھٹٹر ، ناصر خان بنگو ، اشعر حیات خان ، سردار افتخار ناڑہ ، مظہر حسین بابر سمیت ضلع اٹک کے تمام راہنماؤں نے خطاب کیا ۔ اجلاس پارٹی کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔ مرکزی قیادت کی طرف سے پانچ رکنی کوارڈینشن کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں قائم کی گئی جس کے رکن ندیم افضل چن ، چوہدری منظور ، ندیم کائرہ ، اور رانا فاروق ممبر ہیں ۔ یہ کمیٹی ضلع اٹک کی تمام تنظمیوں کے عہدیداروں کا انتخاب کرے گی



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…