جدہ (آئی این پی )سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پاکستانی سفیر کاسنگین اعتراف،پاکستانیوں نے انتہائی قدم اُٹھالیا،کچھ پاکستانیوں نے سعودی عدالتوں میں مقدمات دائر کردیئے، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہاہے کہ ہم سعودی عرب کے کئی شہروں میں ملازمتوں کے معاملات ، مختلف تعمیراتی اداروں میں بے روزگار 8ہزار سے زائد پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وقت صرف کررہے ہیں ۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان منظور الحق نے کہا کہ جدہ ، طائف،دمام اور ریاض میں مشہور سعودی تعیراتی ادارے پراجیکٹ ختم ہونے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں جس وجہ سے انہوں نے کئی کئی ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی ہیں جس وجہ سے اسی ہزار سے زائد پاکستانی سخت پریشانی کا شکار ہیں ، سفیر پاکستان نے بتایا کہ سب سے پہلے تو ہم نے انکے کھانے پینے کا فوری بندوبست کیا ہے مزید متعلقہ تعمیراتی اداروں کی انتظامیہ سے بات کے علاوہ سعود وزیر خارجہ ، سعودی محکمہ محنت کے سیکریڑی و اعلی حکام سے بات کی ہے تاکہ انکے ختم ہوجانے والے اقاموں کو معاملہ حل ہوسکے ، سفیر پاکستان نے بتایا کہ ان میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہیں اد ا نہیں کی گئی ہیں سفیر پاکستا ن نے بتایاکہ کچھ ملازمین نے سعودی عدالتوں میں مقدمات بھی اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قائم کردئے ہیں ، سفیر پاکستان نے بتایا کہ انکی اس سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بات ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کی جائے ، نیز جب تک اداروں کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہوتے انہیں وطن بھیجنے کا انتظام کیا جائے ۔