لاہور ( این این آئی) لاہور میں غازی آباد کی رہائشی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں تھانہ مغلپورہ کے سب انسپکٹر حیات کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتا ل میں متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کر لیا گیا ، رپورٹ آنے ے بعد اسل حقائق سامنے آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کی رہائشی 25سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ مغل پورہ تھانے میں تعینات ایک سب انسپکٹر نے جمعرات کے روز رات گئے اسے گھر سے اغوا ء کیا، سب انسپکٹر اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرنیچر کے شوروم لے گیا جہاں ساری رات وہ اپنی حوس کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے واضح نشانات اس کے ہاتھ اور بازوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔خاتون کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اسے شدید زخمی حالت میں باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر کے فرار ہو گئے۔ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مغلپورہ کے سب انسپکٹر حیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ایس پی کینٹ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، خاتون کی درخواست دائر کرنے کے بعد اسے میڈیکل کے لیے کورٹ خواجہ سعید ہسپتال بھجوا یا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور اصل حقائق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔