بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

علامہ اورنگزیب فاروقی کو شدید خطرہ لاحق ،اہم جماعت نے انتباہ کردیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات اور اعترافات سامنے آجانے کے باوجود بھی مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کرنا تشویشناک ہے ، ، حساس ادارے واقف ہیں کہ ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ، پڑوسی ملک کی ایماء پر دہشت گرد کسی بھی وقت علامہ فاروقی کو نشانہ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی نے مرکز اہل سنت میں شوری کے اہم اجلاس کے دوران ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کے صدر ہونے کی حیثیت سے ایک اہم ترین مذہبی اور قومی رہنماء ہیں،اہل سنت و الجماعت کے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان ان کی مٹھی میں بند ہیں جبکہ امت مسلمہ کی اکثریت انہیں اپنا پیشوا سمجھتی ہے انہیں سیکورٹی فراہم نہ کرنا دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے لہذاوفاقی اور صوبائی حکومتیں معاملہ کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں، باربار رابطوں اور مطالبوں کے باجود علامہ اورنگزیب فاروقی کو سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو سڑکوں پر آنے پرمجبور ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…