لاہور ( این این آئی)لاہورمال روڈ پر واقع ہوٹل کے کمرے سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد،بیگ سے برآمد ہونیوالی اشیاء نے پولیس کو چکرادیالڑکی کے بیگ سے 92روپے ، ایک میگزین اور 13گولیاں ملی ہیں، لاہور میں مال روڈ پر واقع ہوٹل کے کمرے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیاجبکہ تفتیش شروع کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنیوالی لڑکی نواحی علاقے باٹا پور کی رہائشی ہے جس کی شناخت 25سالہ رابعہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے اور اسے ایک گولی لگی ہے ۔ لڑکی کے بیگ سے 92روپے ، ایک میگزین اور 13گولیاں ملی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم ہوٹل کے کمرے سے مزید شواہداکٹھے کرنے ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حتمی طورپر کچھ کہاجاسکے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ بھی دیکھاجائے گا کہ آیا ہوٹل میں لڑکی کے نام پر کوئی کمرہ بک تھا یاوہ کسی اور کیساتھ ہوٹل میں آئی تھی۔