جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

جماعۃ الدعوۃ کی سرگرمیاں،حکومت حرکت میں آگئی،احکامات جاری

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو جماعۃ الدعوۃ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آپریشن اور صوبے کے تمام ڈویژنل پولیس سربراہان کو جماعۃ الدعوۃ کے فنڈ جمع کرنے کی تفصیلات اور اس سے ملحقہ تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق جماعۃ الدعوۃ فطرہ، زکوا اور صدقات کے ذریعے چندہ جمع کرتی ہے جبکہ ماہ رمضان میں ان کی تنظیم بہت سرگرم ہوجاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہدایات جاری کی گئیں، انٹیلی جنس ایجنسیاں جماعۃ الدعوۃ کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واچ لسٹ میں شامل جماعتوں کی نگرانی کے لیے پہلے ہی سخت اقدامات کیے جانا چاہیے تھا لیکن صوبائی حکومت ٹھوس وجوہات کے بغیر مذہبی تنظیموں کے خلاف اقدامات کرنے سے گھبرا رہی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے یہ افواہ پھیلائی ہے کہ جماعۃ الدعوۃ نے 2005ء میں زلزلے کے بعد آزاد کشمیر، بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں فلاحی مراکز قائم کیے جس کے لیے حکومت کی جانب سے اس تنظیم کو رعایت دی گئی، ان افواہوں کی بنیاد پر عالمی برداری نے جماعۃ الدعوۃ کی سخت نگرانی شروع کی۔سینئر پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے محسوس کیا ہے کہ یہ فلاحی ادارے کے ذریعے صرف چندے اکھٹے کرنا تنظیم کا اصل کام نہیں ہے، اس کے بعد ہی حکومت نے عطیات کے نام پر جمع ہونے والی رقم کی چھان بین کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آر پی او محمد وصال فخر سلطان راجہ نے تصدیق کی کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ موصول ہو گیا ہے جبکہ پولیس حکومتی ہدایت پر عملدر آمد کرے گی۔



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…