کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ اسمبلی میں آنا میرا قانونی حق ہے ۔ایم کیو ایم اور اسپیکر سندھ اسمبلی نے مجھے یہاں بلانے میں تعاون کیا ہے ۔جمعہ کو ایم کیو ایم کے رہنما کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کی ہدایت پر جیل سے اسمبلی لایا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے معاملے میں انصاف کے تقاضوں پو پورا کیا جائے ۔میں نئے وزیراعلیٰ کو نہیں جانتا ہوں ۔سید مراد علی شاہ اگر اچھا کام کریں گے تو سب تعریف کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں ۔ہم عدالتوں سے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ۔