اسلام آباد(این این آئی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق2013میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت کے لئے ویزہ کے حصول کی شرط سے استثناء حاصل تھا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے معاہدے کی مکمل پاسداری کے باوجود کویت کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی۔ ایسے معاہدوں پر عمل درآمد دو طرفہ ہونا لازمی ہے۔چودھری نثارنے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان تو معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو۔
معاہدے کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار کے صبر کاپیمانہ لبریز،عرب ملک کے ساتھ ویزا معاہدہ معطل کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں