کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے گرفتار رہنما وسیم اختر کی جانب سے دوران تفتیش کیے جانے والے انکشافات کے بعد پولیس نے کراچی کے تین منی چینجرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار رہنما وسیم اختر کی جانب سے دورن تفتیش انکشاف کیا گیا کہ شہر کی تین منی چینجرز کمپنیوں کے ذریعے ہنڈی سے پیسے لندن بجھوائے گئے۔راؤانوار نے بتایا کہ ہنڈی میں ملوث تینوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں کمپنیوں کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں ہیں، تاہم ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔