اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اجلاس کی کارروائی کے دوران اچانک بلب ٹوٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی اور ایک لمحے کے لئے ایوان میں سکتہ طاری ہو گیا اور ایوان کی کارروائی معطل ہو گئی۔ سب کی نظریں متلاشی تھیں کہ یہ آواز کہاں سے آئی ، چند ارکان نے توجہ دلائی کہ یہ آواز بلب پھٹنے کی تھی جس سے اراکین کے چہرے پرسکون ہوئے اور معمول کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی۔