اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے معیاری تعلیم کے لئے ہایئر ایجوکیشن کا بجٹ دوگنا کر دیا ہے جبکہ 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان کی آبادی کی رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے پاکستان میں معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لئے حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 200 ارب روپے کر دیا ہے غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے حکومت اور سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے احسن انداز میں کام کر رہی ہے جس کے نتائج سامنے ہیں اس لئے عالمی میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے جئبکہ وہی میڈیا تین سلا قبل شور مچا رہا تھا کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بھی قومی گرڈ میں شامل کرے گی ۔ 10 ہزار میگاواٹ بجلی کی مدد سے لوڈشیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو جائے گا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے پانچ کروڑ غریب خاندانوں کی مالی معاونت کر رہا ہے بی آئی ایس پی غریبوں کو رقم منتقل کرنے والا ملک کا واحد پروگرام ہے جبکہ غریبوں کو مالی معاونت کا یہ ایشیاء کا بھی سب سے بڑا پروگرام ہے ۔
اقتصادی ترقی کیلئے یہ کام بہت ضروری ہے وفاقی وزیر حقیقت سامنے لے آئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں