اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رکن اسمبلی میاں عبدالمنا ن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو انتخابات لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نواز شریف سے پہلے میرا مقابلہ کریں اگر میں ہار گیا تو سیاست چھوڑ دونگابصورت دیگر عمران خان کو سیاست چھوڑنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد نواز شریف کے احتساب کی باتیں کرنے والے سن لیں کہ ملک میں اگر احتساب کرنا ہے تو پھر سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے صرف میاں نواز شریف کا احتساب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سیاست میں عزت کیلئے آئے ہیں مگر یہاں اکر پتہ چلتا ہے کہ ہم ہی سب سے بڑے گنہگار ہیں انہوں نے کہاکہ نیب مجھے اور شیخ رشید کو گرفتار کرے جو اپنے اثاثے درست ثابت کرلے اس کو چھوڑ دے انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کو اپنے حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں ہم دونوں میں جو بھی ہار جائے وہ سیاست سے باہر ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ آج ملک میں احتساب کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جن کو اپنے باپ کا بھی پتہ نہیں ہوتا ہے ۔
عمران خان نواز شریف سے پہلے میرامقابلہ کریں !! کپتان کو سر عام بڑا چیلنج کر دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں