بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

اس تاریخ کے بعد افغانیو ں کو پاکستان میں بر داشت نہیں کر سکتے اہم شخصیت نے نا قابل یقین اعلان کر دیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو 31 دسمبر 2016 تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹرز کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان 31 دسمبر 2016 کے بعد افغانیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے جنگ سے متاثرہ افغان عوام کو پناہ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ‘وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس چلے جائیں۔عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو ملک میں مزید رہنے کی اجازت دینا پاکستان کیلئے بہت مشکل ہوجائے گا اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کو پاکستان کو درپیش مسائل کا احساس کرنا چاہیے۔سیفرون کے وزیر کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے دہشت گردی اور خود کش حملوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں، ‘ تاہم ان میں سے کچھ لوگ دیگر جرائم میں ملوث پائے گئےہیں۔
پاکستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 25 لاکھ 68 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں، جن میں سے 15 لاکھ 68 ہزار رجسٹر ہیں جبکہ 10 لاکھ افغان مہاجرین غیر رجسٹر ہیں۔رجسٹر افغان مہاجرین میں 5 لاکھ 33 ہزار کیمپوں میں مقیم ہیں جبکہ دیگر کیمپوں سے باہر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ سال 2002 سے اب تک 40 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان سے واپس جاچکے ہیں۔عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ ‘خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت متعدد مرتبہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے درخواست کرچکی ہے۔انھوں نے کہاکہ سیفرون کی وزارت، وزارت خارجہ کی مدد سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہے۔انھوں نے زور دیا کہ ‘چاہے حالات کچھ بھی ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین جلد از جلد اپنے ملک واپس چلے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…