ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ننھے عبداللہ کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ، عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کی ممتا سے محروم ننھے عبداللہ کو نانی کا پیار مل گیا ۔ کراچی کی عدالت نے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ کراچی کی عدالت نے ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کر دیا۔ عبداللہ کی نانی نے درخواست دائر کر رکھی تھی کہ نواسے کو میرے حوالے کیا جائے جس میں بہتر انداز میں پرورش کر سکتی ہوں۔ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور وہ بچے کولینے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے جس پر عدالت نے عبداللہ کو اس کی نانی کے حوالے کر دیا اور تحریری طور پر یہ ضمانت لی ہے کہ جب بھی عدالت بلائے بچے کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عبداللہ کی حوالگی کیلئے اس کے والد چوہدری اقبال نے بھی درخواست دائر کر رکھی تھی مگر وہ بعد میں خود ہی عبداللہ کی نانی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ عدالت نے عبداللہ کی نانی کو اس بات پر بھی پابند کیا ہے کہ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال جب چاہئیں گے عبداللہ سے ملاقات کر سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…