اسلام آباد( آن لائن) بینظیر ایئرپورٹ اسلام آباد پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار مسافر سے 1150 گرام آئس ہیروئن برآمدکر لی گئی۔ کسٹم زرائع کے مطابق عزیز اللہ نامی مسافر نجی ائر لائن کی پرواز ایس وی 723 کے زریعے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔ہیروئن بیگ میں موجود مشروب کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی ۔ جس کی مالیت کی کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ کسٹم حکام نے ملزم عزیر اللہ کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ملزم عزیز اللہ سرگودھا کا رہائشی ہے۔