اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مسجد حرام کی ایک صدی سے بھی پرانی یادگار تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ عبدالعزیزز مرکز کی جانب سے خانہ کعبہ اور مسجد حرام کی 130 سال پرانی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں کعبۃ اللہ اور مسجد الحرام کے اندرونی مناظر کا نظارہ دکھایاگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر 1303 ہجری یعنی 1885 عیسوی میں لی گئی تھیں جن میں مسجد الحرام کا منبر، صحن، طواف کی عمارت کا اندرونی منظر اور خانہ کعبہ کو قریب سے دکھائے گئے ہیں۔ان تصاویر میں خانہ کعبہ کے قرب و جوار کی عمارتوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو زیادہ بلند نہیں حتیٰ کہ مسجد الحرام کے مینار بھی زیادہ اونچے نہیں۔