جکارتہ (آن لائن)انڈونیشیامیں پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی سزاپرعملدرآمدروک دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرعاقل ندیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نڈونیشیامیں منشیات کے مقدمے میں قیدذوالفقار کے سزاپرعملدرآمدروک دیاگیاہے ،انہوں نے کہا کہ انڈونیشن حکام تفصیلات سے آگاہ کریں گے ،خوشی ہے کہ ذوالفقارعلی کی جان بچ گئی ،ذوالفقارکوکچھ عرصہ قبل سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی ،جسے جمعرات کے روزپھانسی دی جانی تھی تاہم پاکستان کی مداخلت اوراہل خانہ کے احتجاج پراس کی پھانسی پرعملدرآمدروک دیاگیا واضح رہے کہ پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی سزائے موت کے خلاف لاہورسمیت ملک بھر میں احتجاج ہوااوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون ،پاکستانی حکومت اوردیگرکئی ممالک نے سزاکوختم کرنے کی اپیل بھی کی۔