ڈی جی خان(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2008 کے مقابلے میں تعلیم کا بجٹ 490فیصد تک بڑھا دیاہے . اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے مزید 84000آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی. نجی تعلیمی ادارے صوبہ میں شرح خواندگی بہتر کرنے کیلئے اہم کرداراداکر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور ؍ ایم این اے حافظ عبدالکریم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق ،غازی یونیورسٹی کے خزانچی ڈاکٹر ندیم اقبال ، پرنسپل ادارہ سلمان محمود ، ایڈمن آفیسر راشد خان لغاری ، طاہر غلزئی ، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹرالطاف حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر مظہر حسین گشکوری او رمتعلقہ افسران موجود تھے . صوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ حکومت پنجاب ہر بچہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں تعلیمی بجٹ کو سو فیصد استعمال کیا جاتا ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں تعلیمی بجٹ کا صرف 43فیصد خر چ کیاگیا. انہوں نے کہاکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے نجی تعلیمی ادارے حکومت کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں ، کلاسز ، لائبریری او رلیبارٹریز کا معائنہ کیا . طلباؤطالبات سے گفتگو کے علاوہ ایم این اے حافظ عبدالکریم کی تعلیم کے شعبہ میں خدمات کو سراہا۔صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ انڈس انسٹی ٹیوٹ کے 177طلباوطالبات نے بی ایس کمپیوٹر سائنس ،بی بی اے ، ایم بی اے ، ایم اے انگلش ، ایم ایس سی میتھ ،اکنامکس اور ایم اے ماس کمیونیکیشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے . ادارہ کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق کیاگیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































