اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے خواتین کی بھرتیوں کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کر دیا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشورزہرا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے بلکہ خواتین کی پولیس بھرتی میں حوصلہ افزائی کو اولیت دی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں محکمہ پولیس نے خواتین کی پولیس میں بھرتی کیلئے ہر اضلاع میں الگ معیار بنا رکھا ہے ، عمر ، طبی موذونیت اور تعلیمی قابلیت کی مطلوبہ حد رکھنے کے باوجود قد اور دوڑ جیسے ٹیسٹ میں خواتین کو نفسیاتی طور پر الجھانا قابل مذمت اور خواتین کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس میں بھرتی کیلئے دیئے گئے اشتہارات میں ایک ہی محکمہ (سندھ پولیس ) بھرتی کیلئے ہرضلع میں امیدواروں سے مختلف نوعیت کی درخواست طلب کی جارہی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ محکمہ پولیس میں خواتین کی بھرتیوں کے معاملے میں تعصب برتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی ضلع میں محکمہ سندھ پولیس براہِ راست درخواستیں طلب کررہا ہے تو کہیں یہ ہی محکمہ سندھ پولیس دوسرے اضلاع میں امیدواروں سے NTSٹیسٹ کے ذڑیعے درخواستیں لے رہا ہے جبکہ کراچی سے شائع ہونیو الے اخبارات میں NTSکا ذکر تک نہیں ہے ۔ کشور زہرا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پولیس میں حکومت سندھ کی دو رخی حکمت عملی کا نوٹس لیاجائے اور ، ریکرونمنٹ بھرتی قانون میں نرمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین قابلیت اور معیار کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوکر اپنی کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…