اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک چین دوستی زندہ باد ، چینی سفیر کے بیان نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی) عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے چار رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا اور جامعہ میں بننے والے چائنہ سٹڈی اینڈ ریسرچ سٹڈی سنٹر کے لئے وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان کو چینی حکومت کی طرف سے اشتراکی چیک پیش کیا۔ چائنہ سٹڈی سنٹر جوکہ امسال ستمبر سے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دے گا میں چینی زبان ، کلچر اور رہن سہن پرتحقیق کی جائی گی۔ علاوہ ازیں سنٹر میں پروفیشنل ڈپلومہ ، ڈگری اور ریسرچ کورسز طلبہ کو پڑھائے جائینگے تاکہ ہمسایہ برادر ملک کے زبان ، رہن سہن سمیت پاکستان اور چین کے راہداری منصوبے کو مفید و فعال بنانے کے لئے پیشہ ور افرادی قوت پیدا کی جائے گی۔ اسکے علاوہ سنٹر کا کام مشترکہ ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط میں پل کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سنٹر ابتدائی طور پر جامعہ کے شعبہ ریجنل ( علاقائی) سٹڈی میں قائم کیا جائے گا جسے چینی و پاکستانی حکومت کی باہمی مشاورت سے ایک آزاد ڈائریکٹر کے زیر نگرانی کنفیوشس سنٹر کی شکل میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر کٹھن وقت میں سر خرو ہو کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی روابط ہی لازوال دوستی کا طرہ امتیاز ہے۔ وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ چائنہ سٹڈی سنٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے طلبہ اور ریسرچرز بالخصوص نوجوانوں کو ایک دوسرے کی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا بھر پور موقع میسر آئے گا جس سے خطے میں نمایاں مثبت تبدیلی آئی گی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ اس سال پاکستان اور چائینہ سفارتکاری کے 65 سال منا رہا ہے جوکہ ان دونوں ممالک کی دوستی کے عیاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنے قریب ترین دوست کا درجہ دیتا ہے اور اگر دنیا میں چین کا ایک دوست گنا جائے تو وہ صرف پاکستان ہی ہوگا ،جس کے ساتھ اس کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ہر ایک شعبے بالخصوص معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں بھر پور تعاون کر نا چاہتا ہے۔ انہوں نے چائنہ سٹڈی سنٹر کا اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور اپنی حکومت کی طرف سے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین اور پاکستان کی راہداری منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ منصوبہ حطے میں گیم چینجر کا کردار ادا کرنے گا اور اس ضمن میں قراقرم ہائی وے اور گوادر پورٹ کو پہلے حصے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں چینی سفارت خانے کے پولیٹیکل اٹاچی ہی لیو، ڈینز ڈاکٹر منہاج الحسن، داکٹر عدنان سرور خان، شعبہ ریجنل سٹڈی کے چیرمین ڈاکٹر بابر شاہ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر زاہد گل، ٹریڑر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء اور خیبر پختو نخوا میں پاک چائنہ دوستی کے سفیر سید علی نواز گیلانی بھی موجود تھے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…