کراچی (این این آئی) لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے مالی سال 2016-17ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پن بجلی کی ا سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے 14 ارب روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی لاٹ 1 سے 5 تک کے لئے 18 ارب 36 کروڑ روپے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 42 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ روپے، منگلا ہائیڈرو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لئے 6 کروڑ 70 لاکھ روپے، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 2 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے، خیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 3 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ روپے، نیلم ۔ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 61 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ روپے، منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ روپے، تربیلا IV توسیعی منصوبے کے لئے 16 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے، تھاکوٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کے لئے 33 کروڑ روپے، ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 45 کروڑ 70 لاکھ روپے، چترال ہائیڈرل پاور سٹیشن کے لئے 7 کروڑ روپے اور کرم پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔