اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یہ کام کیوں کیا؟ دو امریکی شہری ڈی پورٹ پاکستان نے دو ٹوک بات کہہ دی

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرن ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بغیر ویزا امریکی شہریوں کو پاکستان لانے پر 2 غیرملکی ایئرلائنز پر جرمانہ عائدکردیاہے اورایئرلائنز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کاواقعہ پیش آنے پر جرمانے میں اضافے اور ایئرلائنز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز امارات ایئرلائنزاور اتحاد ایئر ویز سے پاکستان آنے والے 2 امریکی شہریوں کوویزانہ ہونے پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی اورانھیں لانے والی ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ ان افراد کو فوری طور پر واپس لے جایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے مستقبل اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے دونوں غیرملکی ایئرلائنز پر 5,5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے دونوں غیرملکی ایئر لائنز کو تحریری وارننگ بھی دی گئی۔
امارات ایئرلائنز کے ذریعے بغیر ویزا پاکستان آنے والی امریکی شہری جیک لین ٹیلرنے ایف آئی اے امیگریشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے ایئرلائنز حکام سے معلومات حاصل کی تھیں اورانھیں بتایا گیا تھا کہ وہ امریکی پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے پاکستان جاسکتی ہیں جب کہ اتحاد ایئرویز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے زمران عباسی نے پاکستان کیلیے ویزا حاصل کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا کہ امریکی پاسپورٹ پر وہ پوری دنیا میں جاسکتے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے انھیں امیگریشن قوانین سے آگاہ کیا اور فوری ملک طور پر ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…